ورلڈ الیون کی قیادت ، ہاشم آملہ اورڈوپلیسی سے بات چیت جاری

ورلڈ الیون کی قیادت ، ہاشم آملہ اورڈوپلیسی سے بات چیت جاری

  

  1. لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کے لیے جنوبی افریقن کھلاڑیوں ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی سے بات چیت جاری ہے۔ورلڈالیون ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔جنوبی افریقا کے دونوں مذکورہ کھلاڑی پہلے ہی پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈالیون میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کی قیادت کے لیے ہاشم آملہ اور فا ڈوپلیس سے بات چیت جاری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -