سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ بینونی زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ بینونی زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
 سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ بینونی زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) گلوبل ٹی 20 لیگ کی ٹیم بینونی زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گریم سمتھ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں کی گئی ایک پریس کانفرنس میں بینونی زلمی کے کوچنگ سٹاف کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق سابق کپتان گریم سمتھ کو بینونی زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹر جیفری ٹویوانا نائب کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔اس سے قبل آرسی بی سے منسلک رسل ایڈمز گلوبل کو ٹی 20 لیگ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ بینونی زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر گریم سمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بینونی زلمی کیساتھ بننے والے اس تعلق کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔انکا کہنا تھا کہ وہ زلمی بینونی کا حصہ بننے پر خوش ہیں جبکہ اپنی مہارت اور قیادت کے تجربے کی بدولت بینونی زلمی کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹاپ ٹیم بنانے کے لیے بھی پر عزم ہیں۔