سابق آسٹریلوی کرکٹر روب کیونی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر روب کیونی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

  

میلبورن (نیٹ نیوز) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر روب کیونی نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، انہیں دو ٹیسٹ میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

35 سالہ کیونی ڈومیسٹک سطح پر وکٹوریہ کی نمائندگی کر رہے تھے اور انہوں نے پانچ شیفلڈ شیلڈ ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، وکٹوریہ نے 2017-18ء سیزن کیلئے کیونی کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش نہیں کی جس کے فوراً بعد انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -