نوجوانوں کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھانے کیلئے ان کو جدید سہولتیں دینا ہوں گی : وزیر کھیل

نوجوانوں کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھانے کیلئے ان کو جدید سہولتیں دینا ہوں گی : ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سپورٹس ایک سائنس بن چکی ہے،اب وہ دور نہیں جب نوجوان عام گراؤنڈز میں کھیل کر چیمپئن بن جائیں، نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان کو جدید سہولتیں دی جائیں، پنجاب حکومت اس حوالے اہم اقدامات کررہی ہے، نئے ٹیلنٹ کو ہر طرح کی رہنمائی اور تربیت دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں سپورٹس کے فروغ اور سپورٹس ایونٹس کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین ، سابق ٹیسٹ کپتان انتخاب عالم، سابق صدر ہاکی فیڈریشن اختررسول،ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان اور دیگر حکام نے شرکت کی، وزیرکھیل نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور اسے تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے پنجاب حکومت اہم اقدامات کررہی ہے، نوجوانوں کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھانے کیلئے ان کو جدید سہولتیں دینا ہوں گی، کیونکہ دنیا میں سپورٹس ایک سائنس بن چکی ہے، سپورٹس میں آج جدید مشینری استعمال ہورہی ہے، جس سے کھلاڑی تربیت حاصل کرکے چیمپئن بن رہے ہیں ،وہ دور گزر گیا جب نوجوان عام گراؤنڈ میں کھیل کر چیمپئن بن جاتا تھا ،صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پنجاب کے گاؤں گاؤں جائیں گے اور ٹیلنٹ کو تلاش کرکے ان کو تربیت دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی