سپورٹس کے فروغ اور ترقی میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار اہم ہے، ذوالفقار گھمن

سپورٹس کے فروغ اور ترقی میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار اہم ہے، ذوالفقار گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ اور ترقی میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہم ہے جس کے بغیرسپورٹس کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، سپورٹس بورڈ پنجاب اور سجال کا تعاون بے مثال ہے، ہمارا دکھ سکھ سانجھا ہے، سجال بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کا ہی حصہ ہے، بیڈمنٹن چیمپین شپ کے انعقاد پر سجال کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر کیا، اس موقع پر سجال کے صدر عقیل احمد، سیکرٹری اشرف چودھری اور سینئرایگزیکٹوممبر سید علی ہاشمی بھی موجود تھے، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کے تعاون کے بغیر نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب لانا ناممکن ہے۔سجال کے سینئر ایگزیکٹو ممبر علی ہاشمی نے بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے انعقادکیلئے تعاون کرنے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں بیڈ منٹن چیمپئن شپ 2017کی سینئر کیٹیگری کے فائنل میں احتشام الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عقیل احمد کو شکست دیدی جبکہ جونیئر کیٹیگری کے فائنل میں ثناء اللہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ابراہیم بدیس کو ہرادیا۔، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے