نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ،جی سی ایم ایس پشاور کی جیت

نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ،جی سی ایم ایس پشاور کی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ کا لاہور میں آغاز، مریدکے کرکٹ گراؤنڈ میں میچز ہوئے۔ مختلف سکولوں کے درمیان دلچسپ میچز ہوئے۔جی سی ایم ایس پشاور نے ایف جی پبلک سکول کو 113 رنز سے ہرا دیا۔ جی سی ایم ایس پشاور نے 35 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے جس میں رشید خان کی شاندار اننگز بھی شامل تھی جس میں انہوں نے 124 بالوں پر 166 رنز بنائے جواب میں ایف جی پبلک سکول ایبٹ آباد کی ٹیم 29.1 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔ رشید خان کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ دوسرے میچ میں جی ایچ ایس خیرو جان باغیچہ کوئٹہ نے ایف جی پبلک سکول ملتان کو 125 رنز سے ہرا دیا۔
جی ایچ ایس خیرو جان باغیچہ کوئٹہ کی ٹیم نے 32.2 اوورز میں آل آؤٹ 186 رنز بنائے جواب میں ایف جی پبلک سکول ملتان کی ٹیم 19.2 اوورز میں 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔