شاہ زیب حسن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

شاہ زیب حسن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
 شاہ زیب حسن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر کو اہل خانہ سے ملنے کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ہائیکورٹ نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹرشاہ زیب حسن کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، کرکٹر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے، آئین کے تحت کسی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا تاہم پی سی بی کے ایما پر وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر رکھا ہے حالانکہ وہ کسی مقدمے میں ملوث نہیں ہیں۔ درخواست میں شاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا کی گئی ہے تاکہ وہ انگلینڈ میں مقیم اپنے اہل خانہ سے ملنے جا سکیں۔لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر کو اہلخانہ سے ملنے کے لیے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔