جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیف منسٹرآزادی ڈے پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مختلف ایج گروپس کے دلچسپ میچز کھیلے گئے ۔ انڈر 18 بوائز میں حافظ ارباب علی نے جمال شیخ کو 6-0, 6-0 سے ہرا دیا۔انڈر 16 میں سمیر احمد نے زین کو 6-0, 6-2 سے ہردیا۔ انڈر 14 میں عبدالحنان خان نے مصطفی حامد کو 4-0, 4-0 سے، شاہیل طاہر نے ابراہیم انجم کو 4-2, 4-2 سے، مبین فہیم نے رضی کو 4-0, 4-1 سے، بلال عاصم نے سعید سلیمان کو 4-0, 4-0 سے ، عادل خان نے زین کو 4-0, 4-0 سے ،فیضان فیاض نے سید محمد مصطفی کو 4-2, 3-5, 4-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 12 میں عبدالحنان خان نے سعید سلمان کو 8-1 سے، حسن علی نے حسنین کو 8-1 سے، سید محمد مصطفی نے امیر حمزہ کو 8-2 سے، ماہا سید نے احتشام ہمایوں کو 8-6 سے، بلال عاصم نے ولید ہمایوں کو 8-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی