اسجد اقبال نے رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

اسجد اقبال نے رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) اسجد اقبال نے این بی پی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، اسجد نے شاہد آفتاب کو فیصلہ کن معرکے میں بیسٹ آف 15 فریمز میں 8-4 فریمز سے شکست دی۔ منگل کو چیمپئن شپ کے فائنل میں اسجد اقبال نے اپنے تجربے کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھایا، انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفتاب کو بیسٹ آف 15 فریمز میں 4 کے مقابلے میں 8 فریمز سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اسجد اقبال کو ٹرافی کے ساتھ 60 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ شاہد آفتاب کو 35 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، این بی پی کے صدر سعید احمد اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کیوئسٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

، پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ، سینئر نائب صدر جاوید کریم، نائب صدر قادر میمن اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -