سنیل جوشی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ مقرر

سنیل جوشی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ مقرر

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر سنیل جوشی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے سپن باؤلنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ جوشی نے منگل کو ڈھاکہ پہنچنے کے بعد ٹیم کو جوائن کیا اور باؤلرز کو مفید مشورے بھی دیئے۔ جوشی کی بطور سپن باؤلنگ کوچ تقرری حیران کن ہے کیونکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں سال 30 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ سابق آسٹریلوی سپنر سٹورٹ میک گل سپن باؤلنگ کوچ کیلئے ان کی فرسٹ چوائس ہوں گے تاہم دونوں کے درمیان معاملات طے نہ پا سکے جس کی وجہ سے بی سی بی نے سابق بھارتی سپنر سنیل جوشی کو یہ ذمہ داری سونپ دی جوکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیشی سپنرز کی راہنمائی کریں گے۔ جوشی کو 15 ٹیسٹ اور 69 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -