پاکستانی گالفرز ایشیا پیسفک سینئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

پاکستانی گالفرز ایشیا پیسفک سینئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی گالفرز آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ایشیا پیسفک سینئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، ایونٹ 18 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان گالف فیڈریشن (پی جی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں نو پاکستانی گالفرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، (ر) بریگیڈیئر نیر افضل ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر گالفرز میں کرنل شاہد وڑائچ، لیفٹینینٹ کرنل راجہ آصف مہدی، کرنل وقار، (ر) لیفٹینینٹ کرنل زاہد اقبال، عمر بناش، اسد آئی اے خان، بریگیڈیئر اعجاز احد اور منصور خان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -