جشنِ آزادی ریلوے انٹر ڈویژنل ریسلنگ چیمپئن شپ ورکشاپس نے جیت لی

جشنِ آزادی ریلوے انٹر ڈویژنل ریسلنگ چیمپئن شپ ورکشاپس نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی ریلوے انٹر ڈویژنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں ورکشاپس ڈویژن نے مجموعی طور پر 62 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ ملتان ڈویژن نے 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، کراچی نے 45 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور لاہور ڈویژن نے 40 پوائنٹس حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

خالد بٹ، خالد رشید، محمد ریاض، محمد شفیق اور محمد فرید نے ٹیکنیکل آفیشلز اور ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی