وکٹوریہ آزارینکا کا یو ایس اوپن سے دستبرداری کااعلان

وکٹوریہ آزارینکا کا یو ایس اوپن سے دستبرداری کااعلان
 وکٹوریہ آزارینکا کا یو ایس اوپن سے دستبرداری کااعلان

  

واشنگٹن (نیٹ نیوز) بیلاروس کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا نے فیملی وجوہات کی بناء پر رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 28 سالا آزارینکانے بچے کی پیدائش کے بعد رواں سال جون میں ٹینس کورٹس میں واپسی کی تھی تاہم فیملی وجوہات کی بناء پر انہیں مشکلات کا سامنا ہے، جولائی میں وہ اپنے والد سے علیحدہ ہو گئی تھیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے بیان جاری کیا تھا کہ بیٹے کو اکیلا چھوڑ کر وہ کھیل جاری نہیں رکھ سکتیں۔ آزارینکا نے کہا کہ میں اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہوں اور ایسے حالات میں میرے لئے کھیل کو جاری رکھنا ممکن نہیں اسلئے میں نے یو ایس اوپن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، یو ایس اوپن میرا پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے اس سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں اسلئے ایونٹ سے دستبرداری پر سخت مایوسی ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی