ٹینس رینکنگ ، رافیل ندال 3برس بعد دوبارہ نمبر ون بن گئے

ٹینس رینکنگ ، رافیل ندال 3برس بعد دوبارہ نمبر ون بن گئے
 ٹینس رینکنگ ، رافیل ندال 3برس بعد دوبارہ نمبر ون بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(نیٹ نیوز)اوہائیومیں سنسناٹی ماسٹرز ختم ہونے کے بعد عالمی ٹینس رینکنگ جاری کردی گئی۔ توقعات کے مطابق اسپین کے اسٹار رافیل نڈال ایک بار پھر نمبر ون پر بن گئے ۔ نڈال آخری بار 2014 میں نمبر ون رہے تھے ۔ 2017 میں ان کی کارکردگی نے لوگوں کے منہ بند کرا دیئے ۔ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر برطانوی اسٹار اینڈی مرے رہے ۔تیسری اور چوتھی پوزیشن پر سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسٹنلاس واورینکا نے قبضہ کر لیا ، سربیا کے نووا ک جوکووچ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔دوسری جانب خواتین کی جاری کردہ رینکنگ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نمبرون کی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔رومانیہ کی سیمونا ہیلپ دوسرے ،اسپین کی گاربا ئن مگاروزا تیسرے ، یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا چوتھے جبکہ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔