24 اگست کے شوکیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ،نزاکت شکیلہ
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کا کہنا ہے کہ کل 24 اگست کو ہونے والے موسیقی کے خصوصی شو کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز اس شو کی مہان خصوصی جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شیراز لطیف بھی شریک ہوں گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس شو کو ملک کی 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیا جارہا ہے جس میں ملک کے ممتازگلوکارہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔انچارج سنٹرل پروڈکشن یونٹ سید شہوار حیدر اور ڈپٹی کنٹرولر ایف ایم 94 جاوید اختر کی زیر نگرانی ریہرسل جاری ہے ،اس شو کی پروڈکشن ٹیم کو پروگرام منیجر آفتاب اقبال کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ریڈیو پاکستان ماضی کی طرح اب بھی شعبہ موسیقی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اور یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والا یہ شو بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور ہم اس حوالے سے مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔