علی ظفر نے سلمان تاثیر کی صاحبزادی صنم تاثیر کو ان کی سالگرہ پر پینٹنگ بھجوادی
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی صاحبزادی صنم تاثیر کو ان کی سالگرہ پر صنم تاثیر کی پینٹنگ بھجوا کر حیران کر دیا بتایاگیا ہے کہ گلوکار علی ظفر نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی صاحبزادی صنم تاثیر کو بھجوائی گئی تصویر اپنے انسٹا گرام پیج پر بھی شیر کرتے ہوئے صنم تاثیر کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دی ہے۔
اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر بہت اچھے آرٹسٹ بھی ہیں اور لاہورکے نیشنل کالج آف آرٹس سے فارغ التحصیل فارغ اوقات میں اپنا پینٹنگ کا شوق پوراکرتے رہتے ہیں۔