ریڈیو پاکستان لاہورکے زیر اہتمام موسیقی کاپروگرام کل ہو گا
لاہور (فلم رپورٹر )ریڈیو پاکستان لاہورکل موسیقی کا ایک اہم پروگرام منعقد کرے گایہ پروگرام یوم آزادی کے حوالے سے کیا جارہا ہے،جس کے مہمان خصوصی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف ہوں گے پروگرام میں معروف گلوکارہ صنم ماروی، وارث بیگ،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی، صائمہ ممتاز اور حنا نصراللہ ملی نغمات پیش کریں گی۔
پروگرام ریڈیو پاکستان لاہوراور شعبہ میوزک سنٹرل پروڈکشن یونٹ سی پی یو کی مشترکہ کاوش ہے،پروگرام کے کمپیئر صائمہ بھٹی اور عثمان راج ہیں جبکہ پروڈکشن کے حوالے سے ٹیم میں پروگرام مینجر مصطفی کمال حافظ احفاظ الرحمن پروڈیوسر ظہیر عباس ذیشان احمد ثروت علی ہیں۔ایگزیکیٹو پروڈیوسر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ ہیں۔پروگرام کے دعوت نامے تقسیم کردئیے گئے ہیں۔