ناصر کشورکی کامیاب دورہ پاکستان کے بعد مسقط واپسی
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار ناصر کشور پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد مسقط واپس چلے گئے۔ناصر کشور پچھلے دنوں پاکستان دو ہفتوں کے لئے آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے مختلف ٹی وی پروگراموں میں شرکت کرنے کے علاوہ البم کیلئے گانے بھی ریکارڈ کروائے۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد البم کے ساتھ فلمی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات کرنا تھا۔البم کے لئے چند ایک گانے ریکارڈ کرلئے ہیں جن کے ویڈیو بنا کر جلد ہی لانچ کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آنجہانی گلوکار کشور کمار بہت بڑا فین ہوں اور انہی کے انداز گائیکی سے متاثر ہو کر گلوکاری کی طرف آیا۔ یہ البم کشور کمار کے علاوہ ملکہ ترنم نورجہاں، استاد نصرت فتح علی خان، اے نیئر اور شنہشاہ غزل مہدی حسن کو ٹریبوٹ ہوگا۔