ماورا حسین نے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کرلیا

ماورا حسین نے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کرلیا
 ماورا حسین نے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری کیلئے سال دوئم کا امتحان پاس کرلیااداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اخبار میں شائع ہونے کے لیے تیار اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کرلیا۔شیئر کی گئی تصویر میں ماورا حسین کا کارڈ دیکھا جاسکتا ہے، جس میں اداکارہ کے نام سمیت 3 میرٹس اور (دوسرا سال) پڑھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اس کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ کام اپنی والدہ کے خواب کو مکمل کرنے کے لیے کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -