جاوید شیخ ’’سات دن محبت ان‘‘کی کاسٹ میں شامل
لاہور ( فلم رپورٹر) ڈان فلمز اور IMGCکے اشتراک سے بننے والی رومینٹک کامیڈی فلم’’سات دن محبت ان‘‘میں کی کاسٹ میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مینو اور فرجاد نے فلموں کے معروف اداکار جاوید شیخ کو کاسٹ کرلیا، یاد رہے کہ فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور شہرہار منور صدیقی شامل ہیں۔میگاسٹارجاوید شیخ کے بارے میں خبریں آرہی تھیں کہ وہ نئی بننے والی فلم "نامعلوم افراد 2"کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم انہیں "سات دن محبت ان"کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کی شوٹنگ رواں ماہ سے شروع ہوئی ہے۔فلم کی کہانی فصیح باری خان نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں آمنہ الیاس، میراسیٹھی، عامر قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔
اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایور گرین اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے کہ فصیح باری خان کی لکھی ہوئی فلم کی کہانی کافی دلچسپ اور منفرد ہے اور ہمیں پاکستان میں اس طرح کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے، مجھے امید ہے کہ فلمی شائقین کو"سات دن محبت ان"پسند آئے گی اور کاروبار لحاظ سے بھی فلم اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔