پنجاب یونیورسٹی اورپاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اورپاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مابین ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اورپاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مابین مارکیٹ اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق کوالٹی کنٹرول اور معیاری تعلیمی پروگرامز کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے معاہدہ طے پا گیاہے ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر،ڈائریکٹر جنرل پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی محمد خالد صدیق، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، چیئرمین شعبہ فزکس ڈاکٹر حافظ محمد رفیق و دیگر موجود تھے۔معاہدے کے مطابق دونوں فریقین مارکیٹ کی ضروریات کے پیش نظرباہمی دلچسپی کے امور میں تحقیقی و ترقیاتی منصوبوں کے لئے انسانی و مادی وسائل کے شعبوں میں تبادلہ اور مشترکہ اقدامات کریں گے۔ دونوں فریقین تربیتی پروگرامز، سیمینارز اورورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔

۔اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصرنے کہا کہ اس معاہدے سے یونیورسٹی کے علمی و انتظامی اموربھی بہتر ہوں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -