این اے 120میں پی ٹی آئی کی فتح یقینی ہے،اعجاز چوہدری

این اے 120میں پی ٹی آئی کی فتح یقینی ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے این اے 120 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں توحید پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا این اے 120میں پی ٹی آئی کی فتح یقینی ہے پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے گھر گھر انتخابی مہم چلا رہی ہے حلقہ میں عوام کی طرف سے زبر دست پزیرائی مل رہی ہے کارکن اس پارٹی کا اثاثہ ہے جو کہ پارٹی کی کامیابی کے لئے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نیب میں پیش نہ ہو کر راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

اس بات کا خدشہ ہے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے کی تیاریاں کر رہے ہے،اس لیے ان کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالا جائے نواز شریف کا قانون کا احترام نہ کرنا پاکستان کو تصادم کے راستے پر ڈالنے کے مترادف ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -