یوایم ٹی اور ثریا عظیم ٹیچنگ ہسپتال میں پارٹنرشپ کا معاہدہ
لاہور( پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) اور ثریا عظیم ٹیچنگ ہسپتال کے مابین باہمی مفاہمت کا معاہدہ طے پا گیا ۔ ایم او یو پر یو ایم ٹی کے ڈائریکٹر جنرل عابد ایچ کے شیروانی اور ثریا عظیم ہسپتال کی گورننگ باڈی کے ممبر افتخار چوہدری نے دستخط کیے۔اس موقع پرثریا عظیم ہسپتال کی گورننگ باڈی کے پریزیڈنٹ ذکراللہ مجاہد، ایم ایس برگیڈیئر ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء، یوایم ٹی کے سکول آف ہیلتھ سائنسزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید افضل، یوایم ٹی اور ہستپال کے دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ایم او یو کے بعد یوایم ٹی کے طلبہ وطالبات کو ثریا عظیم ہستپال میں ٹریننگ اور ریسرچ کرنے کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں آنے والی تبدیلیوں اور نئے علوم پر کام کرسکیں گے۔