مزاحیہ ٹیلی فلم'جے آئی ٹی' میں فخر عالم کا ڈبل کردار

مزاحیہ ٹیلی فلم'جے آئی ٹی' میں فخر عالم کا ڈبل کردار
 مزاحیہ ٹیلی فلم'جے آئی ٹی' میں فخر عالم کا ڈبل کردار

  

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار فخر عالم بہت جلد تین بھائیوں پر مبنی ایک ٹیلی فلم میں کام کرتے نظرآئیں گے، جس میں وہ ایک نہیں بلکہ دو کردار ادا کررہے ہیں۔اس فلم کا نام ’جے آئی ٹی‘ رکھا گیا ہے، کیوں کہ فلم میں موجود تینوں بھائیوں کے نام ’جمی، ایمی اور ٹیمی‘ ہیں، اداکار اور گلوکار فخر عالم اس فلم میں تینوں بھائیوں میں سے ایک بھائی اور والدہ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اداکار اس ڈرامے میں میک اپ کی مدد سے ان بھائیوں کی والدہ کا کردار بھی نبھائیں گے، ان کی اس روپ میں موجود ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔اس تصویر میں فخر عالم گلابی رنگ کا شلوار قمیض پہنے میک اپ کے ساتھ موجود ہیں، اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ’میرے دو کردار ہیں۔

، میں بھائی کے ساتھ والدہ بھی بنا ہوں۔ اپنے کردار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’ایمی ایک سیاست دان بننا چاہتا ہے لیکن وہ کافی ناکام ہے، اس کی ایک پارٹی ہے جس میں چار لوگ موجود ہیں، ایک چیئرمین، شریک چیئرمین، صدر اور جنرل سیکریٹری اور یہ چاروں عہدوں پر وہ خود ہی موجود ہیں۔باقی دونوں بھائیوں کا کردار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم ادا کرتے نظرآئیں گے۔اس فلم کی کہانی فیصل محمود نے تحریر کی، جس کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہیں ،سکرپٹ کافی مزاحیہ ہے‘۔فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر