یو ای ٹی میں کیمرج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ارسلان غنی کا خصوصی لیکچر

یو ای ٹی میں کیمرج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ارسلان غنی کا خصوصی لیکچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام کیمرج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ارسلان غنی کا خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچر کا مقصد نئے کاروبار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ انجنیئرنگ یونیورسٹی اپنے طلباء طالبات کو نئے کاروبار کے آغاز کے حوالے سے عملی تربیت کے انتظام میں پیش پیش ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی میں خصوصی ’’انکیوبیشن سنٹر‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
۔ اس سنٹر کا بنیادی مقصد طلبا و طالبات کی عملی طور پر رہنمائی کرنا ہے۔ ڈاکٹر ارسلان غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے دنیا میں کسی بھی قوم کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء طالبات اپنی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر ارسلان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے یونیورسٹیاں اب نوکری لینے والے طلباو طالبات کے بجائے نوکری کے مواقع پیدا کرنے والے گریجو ایٹ کو پر وان چڑھارہی ہیں۔ اس لیئے اس امر کی ضرورت ہے کہ طلبہ و طالبات اپنی سوچ اور فکر کو اس جانب مرکوز کریں۔لیکچر کے اختتام پر طلباو طالبات نے موضوع پر مختلف سوالات بھی کیئے ۔ ڈائریکٹر امور طلبا پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر، یونیورسٹی کے اساتذہ سمیت طلبا طالبات کی کثیر تعداد نے سیمنار میں شرکت کی