یو سی پی ،فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام ایڈمیشن سیمینار

یو سی پی ،فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام ایڈمیشن سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ایڈمیشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ایم ایس سی اور بی ایس آنرز کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ایڈیشن سیمینار کا مقصد کمیونیکیشن سٹڈیز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات کو داخلے کے حوالے سے معلومات کی فراہمی اور کیرئیر کونسلنگ تھا‘اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے طلباء کو میڈیا کی تعلیم کے حوالے سے بریف کیا اور ان کے سوالوں کے جواب دیے‘لیکچرار عابد علی بٹ نے فیکلٹی آف میڈیا میں پڑھائے جانے والے کورسز اور سہولیات سے آگاہ کیا‘جبکہ ڈاکٹر قمر غزنوی‘میاں جاوید‘حنا ادیب اور عنبر مبین نے اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں طلباء کو معلومات فراہم کیں ‘اس سلسلے کا دوسراایڈمیشن سیمینار29اگست کو دن گیارہ بجے ہو گا