نیشنل چرچ آفپاکستان میں’’آزادی وطن میں اقلیتوں کا کردار‘‘سیمینار

نیشنل چرچ آفپاکستان میں’’آزادی وطن میں اقلیتوں کا کردار‘‘سیمینار

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ادارہ امن و تعلیم کے زیراہتمام نیشنل چرچ آف پاکستان مزنگ میں’’آزادی وطن میں اقلیتوں کا کردار ‘‘کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے پادری سیموئل نواب ،مولانامحمدعاصم مخدوم، امر ناتھ رندھاوا،سہیل رضا،حاجی عامر رشید ودیگر نے کہاکہ آزادی وطن میں تمام مذہبی اقلتیں مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ تھیں ،اور آج بھی ملک کے دفاع اور بقا کے لئے ہم سب ایک ہیں ، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلم غیر مسلم علماء زندگی کے تمام شعبوں ، ریاست اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام مذاہب امن کا درس دیتے ہیں۔ دُنیا میں اِس وقت سب سے زیادہ ضرورت اَمن کی ہے ،بین المذاہب مکالمہ کے ذریعے پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے والا کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا۔

پاکستان کا قیام ہی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ہوا تھا۔ آج اگر پاکستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں تو ہم پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد سے دورہوچکے ہیں۔

۔ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بھی اس طرح مربوط کرنا ہوگا کہ جس کے ذریعے امن و اِنصاف اور سماجی سطح پر برابری کو فروغ دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -