جیالوں نے این 120سے الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنا لی ،عدنان گورسی

جیالوں نے این 120سے الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنا لی ،عدنان گورسی

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدنا ن سرور گورسی نے کہا ہے کہ جیالوں نے لاہور کا قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے کے لئے اپنی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے اب (ن) لیگ انقلاب کا نعرہ لگاکراحتساب سے بچ نہیں سکتی۔

حکمران جو مر ضی کر لیں ان کو نیب سمیت ہر جگہ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں جس کے لیے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا پاکستان کے خلاف سب سے بڑی سازش نواز شریف کررہے ہیں وہ اپنی نا اہلی کا بدلہ قومی سلامتی کے اداروں سے لے رہے ہیں لیکن پاکستانی قوم ان کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -