پیف کے پارٹنر سکولوں کو عید سے قبل واجبات کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی،طارق محمود

پیف کے پارٹنر سکولوں کو عید سے قبل واجبات کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی،طارق ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف ) کے مفت تعلیمی پروگراموں سے منسلک پارٹنر نجی سکولوں کو عید الاضحی سے قبل ماہ اگست کے واجبات کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹرطارق محمود نے یہ بات پروگرام ڈائریکٹر زکے ساتھ خصوصی اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کہی۔

۔انہوں نے کہا کہ پیف کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پارٹنر سکولوں کو زیاد ہ سے زیادہ خلوص نیت کے ساتھ سہولیات فراہم کریں۔ لہٰذا تمام سکول مالکان جلد از جلد اپنے سکول میں موجودطالب علموں کی معلومات پیف کو آن لائن سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں فراہم کریں تاکہ ان کو ادائیگیاں کرنے کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -