ناصر بیراج کیلئے پاک فوج پر ملی نغمہ گانے پر دس ہزارروپے کا انعام
لاہور( فلم رپورٹر) پاکستان میں معروف پنجابی بھنگڑا ڈانس کے گلوکار ناصر بیراج کو پاک فوج پر ملی نغمہ گانے پر لیگی ایم پی اے میاں نصیر کی جانب سے دس ہزار کا انعام دیا گیا۔گلوکار نے ملی نغمے میں پاک فوج کے شہدا کو سلام پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جس سے متاثر ہو کر ان کو انعام دیا گیا۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگی ایم پی اے یاسین سوہل،قیصٓر امین بٹ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی۔
گلو کار ناصر بیراج نے کہا ارض پاک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے ہمارے جوان دنیا بھر کیلئے مثال ہیں ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔پوری قوم اس جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔