میراآئٹم سانگ کرنے کا وقت گزرگیا،نور

میراآئٹم سانگ کرنے کا وقت گزرگیا،نور
میراآئٹم سانگ کرنے کا وقت گزرگیا،نور

  

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ میں ایک بیٹی کی ماں بن چکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ اب میرے لیے آئٹم سونگ کرنا مناسب نہیں۔لیکن فلم انڈسٹری کے لئے میری خدمات پہلے کی طرح آج بھی ہیں اور جو بھی اچھی فلم بنے گی میں اس میں ضرور کام کروں گی اس لئے میرا آئٹم سونگ کرنے کا وقت گزر گیا ہے اب میں کسی فلم میں آئٹم سونگ نہیں کروں گی اداکارہ نور نے کہا کہ مجھے جاوید شیخ نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے اور سکرپٹ پڑھنے کے بعد میں فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرونگی انہوں نے کہا کہ جس دور میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی اور میں مسلسل فلموں میں کام کر رہی تھی۔

اس وقت آئٹم سونگ کا رواج نہیں تھا ۔

مزید :

کلچر -