گوگل نے اینڈرائڈ کا نیا ورژن ’’اوریو‘‘ متعارفکرا دیا

گوگل نے اینڈرائڈ کا نیا ورژن ’’اوریو‘‘ متعارفکرا دیا

نیویارک () گوگل نے سمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کا نیا ورڑن جاری کر دیا ہے جس کا نام معروف بسکٹ کے نام ’’اوریو‘‘ پر رکھا گیا ہے جسے پوری دنیا میں کھایا اور بے حد پسند کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز گوگل نے اینڈرائڈ کے نئے ورڑن 8.0 کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے ساتھ ہی اس کے نام کے حوالے سے چلنے والی تمام افواہیں بھی درست ثابت ہو گئیں۔اینڈرائڈ 8 کو آکٹوپس کا نام ملا اور نہ ہی اوٹ میل بسکٹ کا بلکہ گوگل نے بسکٹ بنانے والی معروف کمپنی ’’نیبسکو‘‘ کی شراکت داری کیساتھ اسے ’’اوریو‘‘ کا نام دیا ہے۔ اب جبکہ نئے ورڑن کے نام کا باقاعدہ اعلان ہو گیا ہے تو سب کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا ان کا سمارٹ فون پر اس نئے ورڑن کی اپ ڈیٹ میسر ہو گی؟گوگل کے مطابق نئے ورڑن پر مبنی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے یہ اینڈرائڈ اوپن سورس پراجیکٹ کیلئے دستیاب ہو چکا ہے لیکن یہ آپ کے فون پر کب آئے گا؟ یہ ایک ایسا سوال ہے کا جس کا مکمل جواب گوگل بھی فراہم نہیں کر سکتا کیونکہ یہ مختلف کمپنیوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنے کون سے سمارٹ فون کیلئے اس ورڑن پر مبنی اپ ڈیٹ تیار کرتی ہے۔گوگل کے مطابق وہ جلد ہی اینڈرائڈ اوریو کو ’’پکسل، پکسل ایکس ایل، نیکسس 5X، نیکسس 6P، نیکسس پلیئر اور پکسل C کیلئے فراہم کر دیں گے اور یہ اپ ڈیٹ براہ راست گوگل کی جانب سے فراہم کی جائے گی کیونکہ مذکورہ تمام اینڈرائڈ سمارٹ فونز گوگل کے ہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4