اداکاربننے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا، سدھارتھ ملہوترا

اداکاربننے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا، سدھارتھ ملہوترا
 اداکاربننے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا، سدھارتھ ملہوترا

  

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ میں کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیرسے ڈیبیو کرنے والے اداکارسدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ کبھی یہ زندگی میں خیال بھی نہیں آیا تھا کہ وہ اداکاربھی بن سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسدھارتھ ملہوترا کا ایک انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ شروع سے ہی انہیں یہ لگتا تھا کہ وہ ماڈلنگ سے بہت جلدی پیسے کماسکتے ہیں اوراسی لیے کبھی بھی انہوں نے اداکاربننے کے حوالے سے نہیں سوچا تھا۔ اداکارنے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اداکاری کرکے کیا فائدہ ہوگا لیکن جب میں نے شاہ رخ اورکاجول کی فلم ’دل والے دلہنیا‘ دیکھی تو اس کے بعد ہی مجھے اداکاری میں دلچسپی ہونے لگی۔

مزید : کلچر