اب بھی مکمل اداکار نہ ہونے کا احساس ہوتا ہے، نواز الدین صدیقی

اب بھی مکمل اداکار نہ ہونے کا احساس ہوتا ہے، نواز الدین صدیقی
 اب بھی مکمل اداکار نہ ہونے کا احساس ہوتا ہے، نواز الدین صدیقی

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے وہ ابھی بھی مکمل اداکار نہیں بن پائے۔ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ بالی وڈ میں اتنا عرصہ گزارنے کے بعد بھی انہیں اب بھی ایسا محسوس ہوتا ہے وہ ابھی بھی مکمل اداکار نہیں بن سکے، انہیں اب بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور اپنی اداکاری میں موجود بہت سی غلطیوں کی اصلاح کی بھی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ایک مکمل اداکار کہلانے کے لئے ان کی جدوجہد جاری ہے،اداکار کی نئی فلم ’’بابو موشائی بندوق باز‘‘ ہے جس میں ان کی ہیروئن بدیتا بیگ ہوں گی،فلم کی ہدایات کوشان نندے نے دی ہے،

فلم 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -