کشش چوہدری کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی ، مقدمہ درج
لاہور(آن لائن)پاکستانی اسٹیج کی خوبرو اداکارہ کشش چوہدری کی تیز رفتاری کے باعث بچہ گاڑی سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوگیا،گزشتہ روز اداکارہ ڈرامے میں پرفارم کرنے کے بعد واپس جا رہی تھیں کہ اداکارہ کی تیز رفتاری کے باعث ایک بچہ زخمی ہوگیا موقع پر موجود لوگوں نے اداکارہ کشش چوہدری اور ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ان کے اہل خانہ کی بھی پٹائی کی اور اداکارہ کو بر ا بھلا کہا جس کے بعد اہلیان علاقہ کی درخواست پر مقامی تھانے میں اداکارہ کشش چوہدری کیخلاف مقدمہ در ج کر کے اداکارہ کے ہمراہ آئے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔