غیرت کے نام پر قتل سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، صبا قمر

غیرت کے نام پر قتل سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، صبا قمر
 غیرت کے نام پر قتل سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، صبا قمر

  

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ صباء قمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گایہ ایک لعنت ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا اداکارہ نے کہا کہ ڈرامہ ’’باغی ‘‘ میں میرے قندیل بلوچ کے رول کو سوچ سے زیادہ لائیک کیا جارہا ہے خصوصی گفتگو کے دوران اداکارہ صباء قمر نے کہا کہ پہلے مجھے یہ رول کرنے میں سنجیدہ نہیں تھی لیکن ہدایتکار کے کہنے پر قندیل بلوچ کا رول کیا ہے اداکارہ کا کہنا تھا غیرت کے نام پر قتل ایک لعنت ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گاانہوں نے کہا کہ میری امید سے بڑھ کر لوگ میرے اس چہرے کو پسند کررہے ہیں۔

یہ ڈرامہ بالکل قندیل بلوچ کی زندگی کے قریب تر ہو کر بنایا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -