این اے 120، ن لیگ کی انتخابی مہم تیز ، چیئر مین یوسی 232کی گھر گھر کمپین

این اے 120، ن لیگ کی انتخابی مہم تیز ، چیئر مین یوسی 232کی گھر گھر کمپین

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 232کے چیئرمین اجمل ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں انہیں سونپی گئی یونین کونسل 61کا دورہ کیا اورا س یونین کونسل کے عوام کے گھروں میں جا کر بیگم کلثوم نواز کے لئے ووٹ مانگے اس موقع پر ان کے ساتھ اشفاق‘ مبین بٹ‘ مرزا ریحان‘ مرزا افضل اور نسیم گوگی نے بھی گھر گھر جاکر بیگم کلثوم نواز کے پمفلٹ تقسیم کئے اور عوام سے وو ٹ کی اپیل کی ۔اس موقع پر اجمل ہاشمی کا کہنا تھاکہ جس طرح سے مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کی ہے اس کے نتیجے میں بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر میاں نواز شریف سے بھی زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوں گی اور اپنے شوہر کی طرح عوام کی خدمت کریں گی ہم عوامی طاقت سے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -