یوسی 240 وارڈ نمبر تین میں ترقیاتی کام شروع کروا دیے، حبیب اللہ چوہان

یوسی 240 وارڈ نمبر تین میں ترقیاتی کام شروع کروا دیے، حبیب اللہ چوہان

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 240کی وارڈ نمبر تین کے جنرل کونسلر حبیب اللہ چوہان نے اپنی یونین کونسل میں نئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کروادیا ہے اور یونین کونسل کے عوام کی آمدو رفعت میں مزید بہتری لانے کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے کام کو تیز کروادیا ہے ۔اس موقع پر عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سڑکوں کی حالت بہتر ہو گی تو عوام کو آنے جانے میں آسانی رہے گی ہمارا کام ہی عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنا ہے ہمیں عوام نے ووٹ دیکر ہی اپنے کام کروانے کے لئے منتخب کیا ہے ہم اسی طرح سے کے تعمیری کام کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1