این اے 120مرضی کے نتائج کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے،فیصل میر

این اے 120مرضی کے نتائج کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے،فیصل میر

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے حلقہ این اے 120 کے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ انتخابات میں سرکاری خزانہ اور حکومتی مشینری استعمال کرتی ہے حلقہ میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال انتخابی مہم کا حصہ ہے حکمرانوں کی کارکردگی اور نااہلی کا پول کھل چکا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں من پسند نتائج لانے کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے، ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو جیالے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ اور دھاندلی روکنے کیلئے میدان میں اترے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے تھانہ کلچر کو ختم کرنے کے دعویداروں پولیس کو انتخابی مہم کے لئے استعمال کر رہے ہیں میاں برادران شہنشائیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1