پی ٹی آئی کی ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پرپنجاب اسمبلی میں قرارداد

پی ٹی آئی کی ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پرپنجاب اسمبلی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پرپنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی، قرارداد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کرائی، متن کے مطابق نئی افغان پالیسی کے اجراء میں پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے دوران قتل و غارت کا بازار گرم کرنے اور بے گناہ کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد اور انکی شہادتوں پر مذمت کی بجائے الٹا بھارت کو شاباشی دی گئی ہے جوقابل مذمت ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو انتہا پسندی کیخلاف جاری جنگ میں پاکستانی کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف کی بجائے نئے الزامات کو یہ ایوان مسترد کرتا ہے اور یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے امریکی صدر کی جانب سے جو یکطرفہ رویہ اپنایا گیا ہے اس پر فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے نیز عالمی سطح پر پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور کامیابیوں کا اجاگر کرنے کیلئے ملکی خارجہ پالیسی کو موثر بنایا جائے۔