سیاسی مخالفین کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی،میاں عرفان

سیاسی مخالفین کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی،میاں عرفان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہقوم ملک کی تعمیر و ترقی کا فیصلہ کر چکی ہے اوراب وہ کسی کو ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر روکنے نہیں دے گی۔ منفی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں اور قوم ترقی کے مخالفین کے خلاففیصلہ دے چکی ہے۔ سیاسی مخالفین کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں،ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ اب مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی اور توانائی کے بحران سے نکالنے میں مصروفہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔ عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کرسکتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے یہ ہی جماعت اقدامات کرتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -