حکومت خسرہ کی وباء پھوٹنے سے قبل اقدامات کرے، مراد راس

حکومت خسرہ کی وباء پھوٹنے سے قبل اقدامات کرے، مراد راس

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب میں خسرہ کی وبا پھوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اب تک صوبہ بھر کے 20 اضلاع میں خسرہ کے مشتبہ 2536 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 497 بچوں میں نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد نے خسرہ وباء کی تصدیق کر دی ہے جبکہ صوبہ بھر میں خسرہ مہم اڑھائی سال قبل چلائی گئی تھی۔ خسرہ کے خلاف مہم نہ چلائی گئی تو خسرہ وبائی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے خسرہ کے کنفرم کیس رپورٹ ہونے کو خطرناک صورتحال قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر پنجاب بھر میں خسرہ کی وبا کو پھوٹنے سے قبل خسرہ مہم چلانے کی تجویز دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1