ایل ڈی اے کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نیلامی

ایل ڈی اے کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نیلامی

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)ایل ڈی اے کی جانب سے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی گئی سب سے مہنگا پلاٹ پلاٹ نمبر 96 سوک سینٹر سبزازار 31 لاکھ روپے فی مرلہ فروخت ہوا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کمیونٹی سینٹر مسلم ٹاون میں ہونے والی نیلامی میں 31 لوگوں نے نیلامی میں حصہ لیا ، نیلامی میں جوبلی ٹاون ، سبزا زار ، جوہر ٹاون ، قائد اعظم ٹاون کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس شامل تھے ، پلاٹس کی نیلامی میں 67 میں سے 14 پلاٹوں کی نیلامی اٹھائیس کروڑ ستاسٹ لاکھ ستائس ہزار روپے میں نیلام ہوئے ، اس موقع پر کمیٹی ممبران اسد امیر ، عبدالستار خان ، ندیم اختر زیدی ، خواجہ توقیر ، محمد نعمان اور دیگر بھی شریک تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -