نوازشریف اپنی پالیسی کی وجہ سے تنہائی کا شکا رہیں،مہرین راجہ
لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی پالیسی کی وجہ سے تنہائی کا شکا رہیں۔ کوئی سیاستدان ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ کی ریلی غریب اور مزور شریک نہ ہوئے ، یہ ریلی بزنس مین شو تھا ، کنٹینر کے خلاف تقاریرکرنے والے کنٹینر پرسوار ہوگئے ، قمرالزمان کائرہ نے پارٹی پالیسی بیان جاری کیا ہے ، مسلم لیگ ن ابھی تک حلقہ این اے 120سے امیدوار نہ لاسکی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس حلقہ میں شکست کے خوف کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو خطاب کے لئے بلایا گیا ہے ، اس سے قبل بھی کئی امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی نوازشریف نے حصہ لیا ،مسلم لیگ ن لاہور کا اپنا قلعہ کہتی ہے اور یہاں سے ہی شکست سے خوف زد ہ ہے ، اس سے قبل لاہور میں ایک ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن شکست کھاچکی ہے ،