غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے سپیشل سکواڈ بنایا ، محمد سلیم

غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے سپیشل سکواڈ بنایا ، محمد سلیم

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے میئر لاہور کی ہدایات پر ایک سپیشل سکواڈ بنایا ہے۔میٹرو پولیٹن آفیسر پلاننگ محمد سلیم۔اس ضمن میں پاکستان سے بات کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن آفیسر پلاننگ محمد سلیم نے کہا کہ نو ٹاؤنز کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے ایک سپیشل سکواڈ بنایا ہے جو دس افراد پر مشتمل ہے اور اس نے کام شروع کر رکھا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں اس سکواڈ کو مکمل فعال کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریونیو کی مد میں جو ہدف دیا گیا ہے ابھی تک تو پورا کر رہے ہیں اور اس میں مزید بہتری بھی کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -