عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کی سیاست کررہے ہیں، آزاد تبسم

عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کی سیاست کررہے ہیں، آزاد تبسم

لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی انتشار اور افراتفری پھیلانے کی سیاست کررہے ہیں ، وہ ملک میں بدامنی اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کررہے ہیں ، عمران خان نے نوجوانوں کو گمرہ کیا ہے ، وہ نوجوانوں میں عدم برداشت پیدا کررہے ہیں ،وہ اپنے مقاصد کی خاطر نوجوانوں کواکسارہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، عمران خان کی آمریت ان کی جماعت کو ختم کرنے کا باعث بن رہی ہے ، ان کا موقف عوام نے مسترد کردیا۔حقائق سب کے سامنے آچکے ہیں۔ ملک میں جب بھی ترقی کا سفر شروع ہوتا ہے اور اس میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے عمران خان جیسے لوگوں کو تیار کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ہرمنصوبہ انتھک محنت ، خلوص نیت اور غیر معمولی عزم کا شاہکار ہے۔پاکستان کے عوام نے اتنی برق رفتاری سے منصوبوں کو مکمل ہوتے نہیں دیکھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1