دُکھ پریشانی،بدخوابی میں روحانی توانائی پیدا کرنے والا کامل وظیفہ

دُکھ پریشانی،بدخوابی میں روحانی توانائی پیدا کرنے والا کامل وظیفہ
دُکھ پریشانی،بدخوابی میں روحانی توانائی پیدا کرنے والا کامل وظیفہ

  

  1. پیر ابو نعمان رضوی

    انسان کسی کا بدخواہ نہ بھی ہو اور لاکھ بھلائی کی کوشش بھی کرے لیکن اسکے ساتھ کسی نہ کسی صورت میں بُرا ہوہی جاتا ہے تو اسکے بعد وہ غم میں گھلنے لگتا ہے۔بسااوقات اسکا دکھ اسکے دل میں بیٹھ جاتا اور دماغ کو دباتا رہتا ہے ۔میں نے برس ہا برس کے تجربہ و مشاہدہ میں ایسے لوگوں کو انتہائی تکلیف میں دیکھا ہے جو واقعی بڑے نرم اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن ظالم لوگ ان کو ناحق پریشان کردیتے ہیں ۔دوست احباب عزیز سب ان کی دل آزاری کرتے ہیں۔ ایسے لوگ خود کو دنیا میں مس فٹ بھی سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں جینے کا کوئی حق نہیں ۔ان لوگوں میں قوت برداشت کا مادہ کم ہوتااور قوت استقلال میں شدید کمی ہوتی ہے۔ہم ایسے لوگوں کی طبیعت دیکھ کر کہتے ہیں کہ وہ روحانی طور پر کمزور و نحیف ہوتے ہیں ،انہیں بدخوابی کا مرض بحی ہوجاتا ہے۔جب تک ایسے  لوگوں کو روحانی تقویت حاصل کرنے کی راہ پر نہ لگایا جائے کوئی د وا مستقل اثر نہیں کرتی ۔میں اکثر ایسے نحیف اور غم زدہ لوگوں کو یہ دعا بطور وظیفہ پڑھنے کی تلقین کرتا ہوں ۔انہیں روزانہ کم و بیش اکیالیس بار نماز عصر اور نماز عشاءکے بعد اکیالیس روز تک ۔۔۔۔۔

                                                                                                                                              اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِ ھِمْ

پڑھنے کے بعد پینے کے پانی پر پھونک مار کر اپنا ہی دم شدہ پانی پی لینا چاہئے ۔یہ روحانی غذا میں توانائی پیدا کرنے والا وظیفہ ہے جو مجھے میرے مرشد کریم نے اس وقت عطا کیا تھا جب میں نے منزل سلوک پر پہلا قدم رکھا تھا ۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس کارخیر میں ہم سب کی منازل آسان فرمائے اور اسلامی روحانی علوم سے ہر سو خیروبرکت نازل ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہےpeerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -