قصور ، شیخوپورہ فیروزوالہ ، فاروق آباد ،حادثات و واقعات میں 6افراد جاں بحق ، ایک کی خودکشی

قصور ، شیخوپورہ فیروزوالہ ، فاروق آباد ،حادثات و واقعات میں 6افراد جاں بحق ، ...

  

قصور،شیخوپورہ، فاروق آباد،فیروزوالہ (بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار ،نمائندہ پاکستان ) حبیب آباد پتوکی روڈ پر تیز رفتار بس تلے آکر راہ گیر کچلے جانے کے بعدجاں بحق تفصیلات کیمطابق مسماۃ ظہوراں بی بی سڑک عبور کر رہی تھی ۔کہ اوکاڑہ کی طرف جانیوالی تیز رفتار بس کے نامعلوم ڈرائیور نے اسے بس کی ٹکر مار کر کچل ڈالا جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ڈسٹرکٹ جیل قصور میں سزائے موت کا قیدی اچانک طبعیت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ فیصل آباد روڈ پر بھکھی کے قریب واقع اے ایچ این فیکٹری میں کام کے دوران تین مزدور ہلاک، نعشیں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیں۔ لاہور روڈ پر واقع خانپور نہر لنک روڈ پر نامعلوم سفاک ملزمان نے ایک 22سالہ نوجوان کو پھانسی دیدی ۔

نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی ۔

گھریلو حالات سے تنگ آکر 6بچوں کے باپ محمد منیرجو کہ محلہ شمس آباد کا رہائیشی تھا گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔تیز رفتار ڈیمپر کی زد میں آکرموٹر سائیکل سوارجانبحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق شوکت ولد اللہ دتہ سکنہ بٹر شریف اپنےء بھائی کے ساتھ گورونانک پورہ سٹاپ سے لاری اڈہ فاروق آباد کی طرف آرہے تھے کہ کالونی موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈیمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شوکت علی موقع پر جانبحق اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبعی امداد کیلئے DHQشیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ۔ آہدیاں روڈ پر نا معلوم افراد نے ایک پچیس سالہ نوجوان کو تشدد کرکے اس کے گلے میں پھندہ ڈال کر ہلاک کرکے نعش سٹرک کے کنارے پھینک دی۔

مزید :

علاقائی -