شاد باغ : ٹرک بریک فیل ہونے پر ٹریفک پر چڑھ دوڑا ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

شاد باغ : ٹرک بریک فیل ہونے پر ٹریفک پر چڑھ دوڑا ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے)شادباغ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں اور رکشے پر چڑھ دوڑا، ایک رکشہ ڈرائیو موقع پر دم توڑ گیا، 4افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی نعش مردہ خانہ میں منتقل کر دی اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شاد باغ کے علاقے عامر روڈ پرتیز رفتار ٹرک کی اچانک بریک فیل ہو گئی جس کے باعث وہ را ہ میں آنے والی ٹریفک کو روندتا آگے بڑھتا رہا ۔ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں ایک ر کشہ ڈرائیور ہلاک جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کر قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کرتے ہوئے ٹرک قبضہ میں لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی