مختلف مقامات سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

مختلف مقامات سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صوبائی دارلحکومت میں مختلف مقامات سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، پولیس نے نشئی قرار دے کرنعشیں مردہ خانے میں منتقل کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق مغل پو رہ کے علاقے سے50سالہ شخص ،داتا دربا ر کے علاقے ٹکسا لی چو ک سے65سالہ شخص اورگجر پو رہ کے علاقے سے40سالہ شخص کی لاشیں ملی ہیں ۔پولیس کے مطابق تینوں افراد حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں ان کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے تاحال ان کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔ان کے لواحقین کے سامنے آنے کے بعداصل حقائق واضح ہوں گے ۔

مزید :

علاقائی -